مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔ او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائےگا ۔ یہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فون پر گفتگو میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔
News ID 1907885
آپ کا تبصرہ